ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، چار سال میں اپنے حلقے میںریکارڈ ساز ترقیاتی کام کرائے،سائرہ افضل تارڑ

پیر 1 جنوری 2018 16:25

ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے 2013ء کے جنرل الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔گذشتہ چار سال میں ہم نے اپنے حلقے میںریکارڈ ساز ترقیاتی کام کرائے۔ یہ بات انہوں نے حافظ آباد کے مختلف دیہات ڈیرہ اوڈاں اور دھنوئے ڈوگراں اور کلا ںمیں گیس کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور حکومت میںہوئے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ 2018ء کا سورج مسلم لیگ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوا ہے ۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم نے عملی کام کئے ہے ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا ہے ملک سے اندھیرے ختم کر دیئے ہیںمعاشی طور پر ملک مضبوط ہورہا ہے۔ مسلم لیگ ن عوام کی پسندیدہ جماعت ہے اور انشااللہ 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا جس طرح ہر مرتبہ آپ نے مخالفین کو شکست دی 2018ء میں بھی آپ نواز شریف کا ساتھ دیں گے اور پاکستان کو مضبوط بنایں گے۔