چکوال، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس

پیر 1 جنوری 2018 16:25

چکوال ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ چکوال نے اجلاس کو بتایا کہ 15سی17جنوری 2018 سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال کی عمر تک کے 2لاکھ 2ہزار 420بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے جس کیلئے محکمہ صحت کے زیر نگرانی679ٹیمیں کام کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کام بروقت سرانجام دیں اور پورے عزم کیساتھ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کہ قطرے پلوائے بغیر نہ بچے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں اور مہم کو 100فیصد کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :