قومی پرچم ہماری شناخت ہے، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال

پیر 1 جنوری 2018 16:25

چکوال ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء)سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی پرچم ہماری شناخت ہے اور وطن کے حصول کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیںاور تب جا کر آزادی حاصل ہوئی،وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں قومی پرچم کشائی کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کی، جبکہ اس موقع پر ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ ،ایم پی اے مہوش سلطانہ کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔قومی پرچم 72فٹ کی اونچائی پر نصب کیا گیا اور اسکے لیے عطیہ راجہ مجاہد افسر نے فراہم کیا۔تقریب سے معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے اپنے روحانی اور نعتیہ کلام سے عوام کو بے حد محظوظ کیا۔