آباد کے رہنماؤں کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیر 1 جنوری 2018 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے رہنمائوں نے کراچی پریس کلب کے انتخابات 2018 میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں میں آباد کے چیئرمین محمدعارف یوسف جیوا،سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،وائس چیئرمین سہیل ورند اور سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد خان ملک،سیکریٹری مقصود احمد یوسفی ، نائب صدر منہاج الرب،جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان،خزانچی موسیٰ کلیم اور گورننگ باڈی کے ممبران ابوالحسن،عارف حسین ہاشمی،کفیل الدین فیضان، نعیم اکبر، سعید سربازی، شمس کیریو اور شازیہ حسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام سے ہی کراچی پریس کلب صحافتی سرگرمیوں اور پروفیشنل صحافیوں کو مرکز رہا ہے اور ہمیشہ معاشرے کے مسائل حل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

آباد رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران بھی اپنے پیش روئوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلا خوف و خطر اور دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حق و سچ کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں گے۔انھوں نے نو منتخب عہدیداران کو آباد کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :