کراچی پریس کلب پاکستان کی جمہوریت کی نگہبانی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے،علی اکبر گجر

پیر 1 جنوری 2018 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی ہر دور کی قیادت نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے لازوال کردار ادا کیا اور اپنی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں کراچی کے صحافی قافلہ جمہوریت کے سالار سمجھے جاتے ہیں․ جمہوری قوتوں کے ساتھ ساتھ کراچی پریس کلب کا جمہوری نظام کے دفاع کے لئے شاندار کردار قوم کبھی نہیں بھول سکتی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، اسلم خٹک ، صوبائی رہنمائوں حاجی امین مانا، غلام حیدر ڈولی، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، صالحین تنولی، حاجی پرویز،قاضی زاہد، اقبال خاکسار، رانا عارف، سردار شیراز، رانا صفدر جاوید، شاہد رانا، ظہیر عباسی،چیئرمین چوہدری اسد حسین، فاضل عباسی، وقار تنولی، محمد رفیق، شاہد آرائیںنے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدے داروں کو پارٹی کے سندھ کے عہدے داروں کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے اراکین پاکستان میں جمہوریت کے دفاع کا ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں․پاکستان کی جمہوری تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی آمروں نے جمہوری نظام اور عوام کے ووٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا ملک کے صحافیوں نے جمہوریت کی بقا اور دفاع کے لئے تاریخی کردار ادا کیا․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہر دور میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور عہدیداروں کی خدمات اور تجربات سے رہنمائی حاصل کی ہے اور مستقبل میں بھی ہم کراچی پریس کلب کے اراکین اور کراچی کی صحافی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گی․ کراچی پریس کلب کا سندھ کے عوام کے لئے خصوصا اور ملک کے عوام کے لئے عموما انتہائی اہم کردار رہا ہی․ سندھ کے امن و امان سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سمیت کراچی پریس کلب نے ہمیشہ اور ہر حکومت میں مدبر اور دوراندیش رہنما کا کردار ادا کیا․ علی اکبر گجر نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد خان ملک اور جنرل سیکریٹری مقصود احمد یوسفی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان کراچی پریس کلب کے ممبران اور عہدے داران کے طویل صحافتی تجربات سے مدد لے کر سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے کو مکمل کرے گی․

متعلقہ عنوان :