سندھ کے وزیرداخلہ کی چمن مال روڈکے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

ہمیں ایک قوم کی مانند متحد ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی، سہیل انور خان سیال

پیر 1 جنوری 2018 16:11

سندھ کے وزیرداخلہ کی چمن مال روڈکے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور خان سیال نے چمن مال روڈکے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ایک قوم کی مانند متحد ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانا اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے سندھ پولیس کو سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مذید غیرمعمولی بنانے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثناء انہوں نے نئے سال کی شب کے موقع پر عمدہ سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تسلسل کو جاری رکھا جائے ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :