پی ایس او کے 212 ملازمین نے مستقلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم ایم ڈی پی ایس او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسسز ،ْ جواب طلب

پیر 1 جنوری 2018 16:11

پی ایس او کے 212 ملازمین نے مستقلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پی ایس او کے 212 ملازمین نے مستقلی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم ایم ڈی پی ایس او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے 212 ملازمین نے ملازمتوں پر مستقل کرنے کے لئے درخواست دائر کرائی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق پی ایس او کے 212ملازمین کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے، جنکو مستقل کرنے کا حکم 8 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ کا ایک بینچ دے چکا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت یہ عدالت بھی ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایات جاری کرئے۔عدالت نے پی ایس او کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم، ایم ڈی پی ایس او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :