گمشدہ افرادکی عدم بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر ڈی جی رینجرزاور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 1 جنوری 2018 16:11

گمشدہ افرادکی عدم بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر ڈی جی رینجرزاور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ افرادکی عدم بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایک لاپتہ شہری اشرف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انکے موکل کو رینجرز حکام نیکورنگی کراسنگ سے حراست میں لیا تھا لیکن تاحال انکا کچھ پتا نہیں دوسری جانب ایک اور لاپتہ شہری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکے موکل سعدشمسی کو کو گزری کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

عدالت نے دائر درخواستوں پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے انہیں اشرف، سعد شمسی سمیت دیگر لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی ہے۔