جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ظافر زبیری قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا

پیر 1 جنوری 2018 16:11

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ظافر زبیری قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ظافر زبیری قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔پیرکو مقامی عدالت میں ظافر زبیری قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں پولیس نے شریک ملزم جنید شاہ کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسرنے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز توسیع کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم جنید شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔

واضح رہے کہ ملزم جنید شاہ کی عبوری ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے مسترد کر دی تھی ۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو سٹی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا ۔ ظافر زبیری قتل کیس کے مرکزی ملزم خاور برنی اور عبدالرحمن پہلے سے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں جبکہ تین ملزمان کو پولیس عدم ثبوت کی بنا پر پہلے ہی رہا کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :