علینہ قتل کیس،مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی،شوکاز نوٹس جاری

پیر 1 جنوری 2018 16:11

علینہ قتل کیس،مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا تفتیشی افسر پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے علینہ قتل کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے جبکہ مزیدسماعت8جنوری تک ملتوی کردی ۔پیرکومقامی عدالت میں بہن کے ہاتھوں ذبح ہونے والی علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں تفتیشی افسر پیش نہ ہو سکے ، جس کے باعث پیرکو بھی کیس کا چالان جمع نہیں کرایا جا سکا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری اور چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان اور ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ قتل کا واقعہ سعود آباد تھانے کی حدود میں پیش آیاتھا ، جہاں مقتولہ علینہ کو اس کی سگی بہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا ۔ کیس میں مقتولہ کی سگی بہن علوینہ ، مظہر ، عباس اور احسن گرفتار ہیں ۔ تمام ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :