سندھ ہائی کورٹ ،ْ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے خلاف سماجی تنظیم نے درخواست دائر کردی

پیر 1 جنوری 2018 16:11

سندھ ہائی کورٹ ،ْ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں عدالت سے وازت خارجہ ، وزارت قانون و انصاف و دیگر فریقین کو بھارتی جیلوں میں قید افراد کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ کئی برسوں سے قید پاکستانی بھارتی جیلوں میں بند ہیں ۔ بھارتی جیلوں میں بند پاکستانی اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہاہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام نے تمام قیدیوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کر دیا ہے ۔ بھارت میں قید پاکستانیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ درخواست میں وزارت خارجہ ، وزارت قانون و انصاف و دیگر فریقین کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فریقین کو بھارتی جیلوں میں بند پاکستانیوں کو رہا کرانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیں ۔

متعلقہ عنوان :