دعا ہے نیا سال خوشیوں بھرا ہو ،

سال نو پر کرکٹ اسٹارز کی جانب سے منفرد اندازمیں مبارکباد محمد عامر نے ٹوئٹر پر بیوی اور بیٹی کے ساتھ بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ،رمیز راجہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی 2018ء ہم سب کے لیے خوشیاں اور کامیابی لے کر آئے‘سعید اجمل ،،محمد حفیظ ،شعیب اختر،کامران اکمل ،احمد شہزاد

پیر 1 جنوری 2018 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) نئے سال کی آمد پر پاکستانی کرکٹ اسٹارزنے نئے سال کا جشن جوش و خروش سے مناتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ نیا سال تمام لوگوں کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو۔محمد عامر نے ٹوئٹر پر بیوی اور بیٹی کے ساتھ بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلا سال خوشیوں سے بھرپور ہو۔

تصویر میں محمد عامر ہرے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں جس پرہیپی ان کی بیٹی کی شرٹ پر نیواور عامر کی اہلیہ کی شرٹ پر ائیر لکھا ہوا ہے۔پاکستانی کرکٹ کے جادوگر اسپنر سعید اجمل بھی پیچھے نہیں، انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء ہم سب کے لیے خوشیاں اور کامیابی لے کر آئے۔ انہوں نے لکھا اپنے آس پاس موجود لوگوں کی مدد کریں اور مجھے ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2018ء کا کیلنڈر تمام لوگوں کے لیے خوشیوں بھرے لمحات اور عزت لے کر آئے، ہمیشہ مثبت سوچ اپنائیں اور اپنا ہدف پانے کے لئے خوب محنت کریں۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے گزشتہ رات ہی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں سے ان کے عہد کے متعلق پوچھتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں آپ نے کیا عہد کیا ہی ۔

پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے چھوٹے سے پیغام میں لکھانیا سال مبارک ہو دوستو۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے انہیں دعاں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔احمد شہزاد نے 2017ء کے حوالے سے کہا کہ گزرا ہوا سال انہیں بہت کچھ سکھا گیا، تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور اچھی تبدیلی بہترین ہوتی ہے۔

احمد شہزاد نیا سال ہمیشہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ مناتے ہیں لہذا اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس روٹین میں کوئی تبدیلی کرنا نہیں چاہیں گیاور نئے سال کا جشن ہمیشہ کی طرح اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔رمیز راجا نے ایک بہت ہی خوبصورت ویڈیو کے ذریعے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ ویڈیو میں رمیز راجا ایک گلاب کا پھول ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی ان پھولوں کی طرح مہکتی رہے۔