کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ،رجسٹریشن،آڈٹ،ٹیکس اور دیگر معاملات سے متعلق معلومات کیلئے آڈیٹر جنرل کو خط

اظہر صدیق کی جانب سے خط کی کاپی چیئرمی نیب ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو بھی بھجوائی گئی

پیر 1 جنوری 2018 16:07

کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ،رجسٹریشن،آڈٹ،ٹیکس اور دیگر معاملات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) 61 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر کمپنیوں کی رجسٹریشن،آڈٹ،ٹیکس اور دیگر معاملات سے متعلق معلومات کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ۔خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا اور خط کی کاپی چیئرمی نیب ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی اور اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھے گئے ،کمپنیوں کی رجسٹریشن ،آڈٹ ٹیکس ادائیگی اور دیگر معاملات سے متعلق سوالات پوچھے گئے ،نیب آڈیٹرجنرل پاکستان اور دیگر اداروں کو لکھے گئے ایک بھی خط کا جواب موصول نہیں ہوا ۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے ،61 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق درخواستیں ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں،تمام کمپنیوں کی جانب سے تاحال ہائیکورٹ میں جواب بھی داخل نہیں کروایا گیا ،تمام متعلقہ ادارے 61کمپنیوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں ۔