جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں دونوں ادارے کی ایمبولینس سروس اور فنڈنگ کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 15:53

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء): جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دوونں اداروں کے ایمبولینس سروس اور فنڈنگ کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک سے دونوں اداروں کی فنڈنگ اور اثاثوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔

بعد میں جماعت الدعوۃ کے تمام منصوبے حکومت پنجاب چلائے گی۔ جماعت الدعوۃ کا مریدکے مرکز بھی پنجاب حکومت اپنے کنٹرول میں لے گی جبکہ مرکز کا نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ قومی سلامتی سے متعلق کچھ روز قبل ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔