اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون دے کرزندہ کیا ،آزاد خطے کے نوجوانوں کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو نصاب کاحصہ بنایا جائے ‘حکومت پاکستان بین الاقوامی سفارتی مہم کو تیز کرے ، عبدالرشید ترابی

پیر 1 جنوری 2018 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون دے کرزندہ گیا ،آزاد خطے کے نوجوانوں کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو نصاب کاحصہ بنایا جائے حکومت پاکستان بین الاقوامی سفارتی مہم کو تیز کرے ،جنرل اسمبلی،OICسمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلے کو اٹھانے کا اہتمام کرے ،آئینی اصطلاحات کا ایجنڈا زیر کار ہے اس کی تکمیل کا اہتمام کیا جائے،حکومت آزادکشمیر اپنا سفارتی کردار مزید موثر کرنے کا اہتمام کرتے ہوئے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرے ،ہندوستان طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کوختم نہیں کرسکتا ،ہندوستان کی جامعات میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہو رہی ہے وہاں کے طلبہ ،اساتذہ،اہل دانش کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر مجبور ہو چکے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تحریک کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام 3روزہ لیڈر شپ اینڈ منیجمنٹ کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لبریشن فرنٹ کے راہنما رفیق ڈار،ناظم کشمیر راجہ آفتاب،خواجہ اظہار الحق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان تمام تر طاقت کے استعمال کے باوجود تحریک کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ہندوستان نے امریکہ سے مل کر اس کے وزارت داخلہ کے ذریعے حزب المجاہدین جو کشمیریوں کی داخلی تحریک ہے اسے دہشت گرد قرار دلوایا جسے پوری قوم اور کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ،انہوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز ا سمبلی نے قرار کے ذریعے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق مزاحمت جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے حمایت کی انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے وب پوائنٹ ایجنڈے پر کشمیری متحدہیں حریت قائدین سید علی گیلانی میر واعظ عمر فارووق،یاسین ملک،شبیر شاہ ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کررہے ہیں آزادکشمیر میں رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دورہ یورپ ،برطانیہ اور ترکی کے دوران ممبران پارلیمنٹ،ذرائع ابلاغ اور اہل دانش کو متحرک کیا ہے حق خودارادیت کی مہم کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو چیلنجز سے نمبر آزما ہونے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد جب کشمیری مایوس ہوئے شیخ عبداللہ جیسے لیڈر بھی رائے شماری کے موقف سے دستبردار ہو کر اندرہ گاندھی سے معاہدہ کرنے پر مجبور ہو گے آزادکشمیر کی سینئر لیڈر جو کشمیر تشخص کی بات کرتے تھے وہ مایوسی کا شکار ہو گے مایوسی کی فضا میں اسلامی جمعیت طلبہ نے آگے بڑھ کر نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر انہیں امید کا پیغام دیا مقبوضہ کشمیر میںنوجوان تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہے کشمیریوں نے ذہنی غلامی کو مسترد کر دیا ہے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،انہوں نے کہاکہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں نیا انقلاب برپا ہو چکا ہے کشمیری پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔