چینی ادیبوں اور فنکاروں سی پیک کلچرل کاروان کے دوران پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والی محبت اور میزبانی پر گہرے اطمینان کا اظہار

پیر 1 جنوری 2018 16:01

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) چین کے ممتاز ادیبوں اور فنکاروں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کلچرل کاروان کے دوران پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والی محبت اور میزبانی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چین کی مصنفہ، آئی ایم ایف سکالر،گلوکار، فوٹو گرافر اور سابق سفارتکار یوان ژانگ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جہاں بھی گئے ہماری بھر پور میزبانی کی گئی اور مسکراہٹوں اور محبت بھری نگاہوں سے ہمارا استقبال کیاگیا‘ اس سے واضح پیغام ملا کہ ہمارے احساسات ایک ہیں اورہماری دوستی کی جڑیںاس قدر مضبوط ہیںکہ ان کی الفاظ سے عکاسی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی متنوع ثقافت، عوام کی محبت ان کے لباس رہن سہن، لوک رقص اور موسیقی وہاں کے سبزہ زار میدان ہر چیز سے پیار ہے اور ثقافتی قافلے کے دوران ہم نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر اس کا بھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد سے بات چیت کرکے انہیں سب سے زیادہ خوشی ملی اور کاررواں کے ساتھ ہم جہاں بھی گئے اسی طرح کی والہانہ محبت کو منتظر پایا۔انہوں نے تجویز دی کہ پہلا ثقافتی کاررواں عمومی تھالیکن آئندہ کاررواں رواجوں، موسیقی،فن تعمیر اور رقص پر مبنی ہو گا۔ یوان ژانگ نے کہا کہ ثقافتی کاررواں سے قبل میں نے پاک چین دوستی کے بارے سنا تھا لیکن پورے پاکستان کے دورے کے بعد مجھے اس دوستی کا عملی ثبوت مل گیا۔

متعلقہ عنوان :