کوہلی اورانوشکا شرما نے اپنے چاہنے والوںکو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام دےدیا

پیر 1 جنوری 2018 15:46

کوہلی اورانوشکا شرما نے اپنے چاہنے والوںکو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام ..
کیپ ٹاﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے چاہنے والوںکو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام دے دیا ۔

(جاری ہے)

انوشکاشرما ان دنوں ویرات کوہلی کے ساتھ جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں بھارتی ٹیم کا پروٹیز کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے ، سیریز سے قبل کوہلی اورانوشکا نے نئے سال کا جشن منایااور سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی ، کوہلی اور انوشکا شرماگزشتہ سال 11دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد انہوں نے 21اور26دسمبر کو نئی دہلی اور ممبئی میں استقبالیے دیئے تھے ۔