سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 15:38

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سعودی ائیر لائن کی پرواز سے کل صبح 10 بجے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف 3 جنوری کو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سعودی عرب روانہ ہوئے۔ سعودی عرب میں ان کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے ہی موجود تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شریف برادران کو سعودی عرب میں کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی جبکہ وہ سعودی عرب میں کسی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی نہیں کر سکے۔