سال 2017ء: آئی سی سی کے ٹاپ 10ٹویٹس پر پاکستان کا قبضہ رہا

پیر 1 جنوری 2018 15:36

سال 2017ء: آئی سی سی کے ٹاپ 10ٹویٹس پر پاکستان کا قبضہ رہا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)سال2017ءمیں پاکستان کرکٹ میں بہت بہترین دیکھنے میں آئی اور ایک طرف جہاں انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان آمد کاخواب پورا ہوا وہیں گرین شرٹس نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔پاکستانی ٹیم کی ان کامیابیوں کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سراہتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران اپنے 10سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے ٹویٹ شائع کیے جن میں سے سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے 8ٹویٹ پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ہی تھے ۔

ان ٹویٹس میں زیادہ شیئر ہونے والا پہلا ٹویٹ پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے متعلق تھا ۔
،دوسرا ٹویٹ پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل شروع ہونے سے پہلے کا تھا ،
،تیسرا زیادہ شیئر ہونے والا ٹویٹ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لمحے سے متعلق تھا ،
،چوتھا زیادہ شیئر ہونے والا ٹویٹ دونوں ٹیموں کے مابین باہمی عزت کو ظاہر رہا تھا ،
،پانچواں زیادہ شیئر ہونے والا ٹویٹ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے چیمپئنز ٹرافی اٹھانے کا تھا ،
، میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی جانب سے ڈریسنگ روم میں منایا گیا جشن چھٹے نمبر پر زیادہ شیئر کیا گیا ،
،پاکستان کی ٹرافی کیبنٹ مکمل ہونے کی تصویر ساتویں نمبر پر رہی ،
،پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ہنسی مذاق کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی ،
۔

(جاری ہے)

2017ءمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کرکٹ کا بہترین لمحہ تھا لیکن اس کے علاوہ بھی ملکی کرکٹ کے کئی اور یادگار واقعات اسی سال ہوئے ۔ان میں سب سے اہم انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کا تھا ،
،پاکستان گزشتہ سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بھی بنی،
، کئی انٹر نیشنل کرکٹرز بھی ورلڈ الیون کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے ،
، قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان نے 2017ءمیں ہی انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہا ،
،فاسٹ باﺅلر حسن علی گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ رینکڈ باﺅلر بنے ،
،مارچ2017ءمیں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا گیا ،
۔