Live Updates

شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،

نواز شریف کو نا اہل کرنے اور کروانے والے شرمندہ ہوں گے، شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع بناتی ہے، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 15:58

شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نواز شریف کو نا اہل کرنے اور کروانے والے شرمندہ ہوں گے، شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع بناتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے اور کروانے والے شرمندہ ہوں گے، جس کو نااہل کیا گیا پوری دنیا اس کو اہل سمجھ رہی ہے، شیخ رشید اور عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیخ رشید کی گفتگو سپریم کورٹ کو متنازع بناتی ہے،عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات