لاہور میں سال نو پرجشن مناتے ہوئے بااثر شخصیت کے بیٹے نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا

ایک اہلکار مستنصر موقع پر جاں بحق‘ دوسرا شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بااثر شخصیت کے صاحبزادے کو موقع سے فرار کرا دیا

پیر 1 جنوری 2018 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور میں سال نو پرجشن مناتے ہوئے بااثر شخصیت کے بیٹے نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار مستنصر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بااثر شخصیت کے صاحبزادے کو موقع سے فرار کرا دیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کار (ن) لیگ کی مر کزی راہنما مریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے بیٹے مصطفی کی تھی اور وہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے تاہم پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے گاڑی کی مالک کو فرار کرا دیا اورڈرائیور کو حراست میں لے لیا،حادثہ ڈیفنس اے میں گھوڑا چوک کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے ناکے پر کھڑے کانسٹیبلوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل مستنصر جاں بحق اور قاسم شدید زخمی ہو گیا پولیس پیٹی بھائی کا قتل دبانے اور بااثر شخصیت کے بیٹے کو بچانے کیلئے سرگرم ہے اور جاں بحق کانسٹیبل مستنصرکے ورثاپرصلح کیلئے دباوڈالا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :