پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کرنامہنگا پڑ گیا

پیر 1 جنوری 2018 15:53

پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کرنامہنگا پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) سیشن کورٹ نے قومی اداروں کیخلاف تقاریر پر مریم نواز اور سعد رفیق کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور سی سی پی او لاہورسی5 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر پر مریم نواز اور سعد رفیق کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مریم نوازاور سعد رفیق نے ناصرف پاک فوج کیخلاف بیان بازی کی بلکہ عدلیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ آئین کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید نہیں کی جا سکتی،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے 5 جنوری تک رپورٹ طلب کر لی۔