پاکستان میں شکارگاہیں قطریوں کو دینے پر سعودی حکام ناراض

شریف برداران کی سعودی عرب میں کسی اعلیٰ حکام سے ملاقات نہیں ہوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 15:28

پاکستان میں شکارگاہیں قطریوں کو دینے پر سعودی حکام ناراض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے مطابق شریف برادران جو ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، کی سعودی عرب میں کسی اعلیٰ حکام سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کو کرپشن پر پوچھ گچھ کے لیے سعودی عرب طلب کیا گیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی شہزادوں کے ساتھ کاروبار میں پارٹنرز رہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کی جانب سے شریف برادران کو حالیہ دورے میں پذیرائی نہیں ملی ۔ مزید برآں پاکستان میں شکارگاہیں قطری شہزادوں کو دینے پر سعودی حکام پہلے ہی ناراض ہیں۔ کسی اعلیٰ حکام سے ملاقات نہ ہونا بھی اسی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو سعودی ایجنسیوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار سعودی شہزادوں سے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے ۔ جبکہ شہباز شریف کو لینے کے لیے آنے والا طیارہ بھی سعودی ایجنسیز کی جانب سے ہی بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :