محمد عامر نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت انداز میں قوم کونئے سال کی مبارکبا د دی

پیر 1 جنوری 2018 15:53

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)نئے سال کی خوشیوں میں قومی کرکٹرزبھی رنگ گئے،محمد عامر نے فیملی کے ہمراہ قوم کو خوبصورت انداز میں ہیپی نیو ایئرکہا، دیگر کرکٹرز نے بھی نئے سال کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں موجود فاسٹ بولر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس نے ٹویٹرپرتصاویرشیئر کیں،جس میں دونوں نے اپنی بیٹی کو تھام رکھا ہے،تینوں نے قوم کونئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے قومی پرچم کے رنگ کی ٹی شرٹس پہن رکھی ہیں۔عامر کی شرٹ پرہیپی، منسا کی شرٹ پرنیواور نرجس کی شرٹ پر ایئر لکھا ہے۔محمد عامرکے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل نے بھی ٹوئٹر پیغام میں نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔