برازیل،سائو سل وسٹر ریس ایتھوپیا کے کھلاڑی نے جیت لی

برازیل کی سڑکوں پر سینکڑوں رنرز کا ہجوم ، مردوں کے مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز افریقی کھلاڑیوں کے نام رہیں

پیر 1 جنوری 2018 15:53

برازیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)برازیل میں ہونے والی سا سِل وسٹر روڈ ریس ایتھوپیا کے رنر نے جیت لی۔ برازیلی سڑکیں دنیا بھر کے ایتھلیٹس کا ٹریک بن گئیں، سینکڑوں کی تعداد میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس، جھنڈے اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے رنرز نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

سبھی پرجوش نظر آئے، مردوں کے مقابلے میں ٹاپ کی تینوں پوزیشنز افریقن رنرز نے حاصل کیں،ایتھوپیا کے داوِت ایڈماسو نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین میں کینیا کی فلومینا چائچ سب سے آگے نکل گئیں۔۔