مانچسٹر یونائیٹڈ کے رومیلو لوکیکو کو سر پر چوٹ، اسٹریچر پر میدان بدر

پیر 1 جنوری 2018 15:52

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے رومیلو لوکیکو ساتھمپٹن سے میچ میں سر پر چوٹ لگ جانے پر اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر لے جائے گئے تاہم اس موقع پر وہ درد کی شدت سے کراہتے بھی رہے۔

(جاری ہے)

رومیلو لوکیکو کو انجری میچ کے آغاز پر ہی حریف پلیئر ویسلے ہوئیڈٹ سے ٹکرانے پر پیش آئی، مقابلہ بغیر کسی گول کے تمام ہوا، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے لوکیکو کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے جولائی میں ایورٹن سے 101 ملین ڈالر کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا، ویسلے سے گیند کو ہیڈر کرنے کی کوشش میں ٹکرا کر گرجانے والے لوکیکو کو فوری طور پر گرانڈ میں طبی امداد بھی فراہم کی گئی، تاہم اس کے باوجود ان کیلیے اٹھ کر چلنا ممکن نہیں ہوا جس پرکھیل کے 14ویں منٹ میں انھیں اسٹریچر پر آکسیجن ماسک لگاکر گرانڈ سے باہر پہنچادیاگیا۔

ان کی جگہ میچ میں مارکس ریشفورڈ کو شامل کیاگیا جب کہ کوچ جوز مورینہو نے بتایا کہ ان کی حالت کا درست اندازہ طبی جانچ کے بعد ہی ہوسکے گا۔۔