فیصل آباد،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی صوبیہ کے بیک وقت تین بیٹوں کی پیدائش

پیر 1 جنوری 2018 15:47

فیصل آباد،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی صوبیہ کے بیک وقت تین بیٹوں کی پیدائش،نومولود بچوں کے باپ احسان سمیت تمام عزیزواقارب خوش ، ایم ایس ڈاکٹر طارق اسلام اعوان کی ہسپتال میں مٹھائیاں تقسیم، آن لائن کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں ڈلیوری کیلئے آنے والی رکشہ ڈرائیور احسان ساکن محلہ حسین نگر کی اہلیہ صوبیہ نے ڈلیوری کے دوران ہسپتال میں بیک وقت تین بیٹوں کو جنم دیا تو یہ خبر سننے ہی باپ سمیت تمام عزیزواقارب خوشی سے جھوم اٹھے اور اس خوشی کے موقعہ پر سول ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق اسلام اعوان نے بچوں کے عزیزواقارب اور ہسپتال سٹاف میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور رکشہ ڈرائیور احسان کو بچوں کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :