فیصل آباد،گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر عرفانہ لالہ رخ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

پیر 1 جنوری 2018 15:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر عرفانہ لالہ رخ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ، نوٹیفکیشن جاری ،آن لائن کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر عرفانہ لالہ رخ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے بوٹنی (BOTANY)میں پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ڈاکٹر عرفانہ لالہ رخ محکمہ صنعت پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر /ڈسٹرکٹ آفیسر انٹرپرائزز شہباز احمد خاں جو ضلع چنیوٹ میں تعینات ہے کی اہلیہ ہے ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے گورنر پنجاب /چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد رفیق احمد رجوانہ کی طرف سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔