آپؐ کی اطاعت اور اللہ کے احکامات پر عمل پیر ا ہونے میں ہی اصل کامیابی ہے،مفتی منیب الرحمن

پیر 1 جنوری 2018 15:47

آپؐ کی اطاعت اور اللہ کے احکامات پر عمل پیر ا ہونے میں ہی اصل کامیابی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور مذہبی سکالر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آج دین کے نام پر لوٹ مارکا بازارگرم ہے نعت خوان آپ ؐ کی ثناء پڑھنے نہیں جاتے بلکہ اپنی دکانداری کو چمکانے کیلئے سر لگاکر آپؐ پر دردو پڑھتے ہیں اور عمرہ کمیٹیاں ڈالنے والے غیرشرعی کام میں ملوث ہیں ان افرادکا کوئی عمرنہیں ایسے کاروبار اور دین اسلام کے نام پر عوام کو بیوقوف بناکر آپ ؐ سے محبت کا دعویٰ کرنے والے غیر شرعی کام کر رہے ہیںجن کی اللہ کے ہاں سخت پوچھ ہوگی ، موجودنفسہ نفسی کے عام آپؐ کی اطاعت اور اللہ کے حکامات پر عمل پیر ا ہونے میں ہی اصل کامیاب ہے مدارس ہدایت کی منڈیاں ہیں لیکن ان سے مستفید وہی ہے جو پڑھ کر دین پر قائم رہتام اور اپنے آپ کو دنیا سے الگ کرکے اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جامعہ الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان،جامعہ کے بانی ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ،میجر عبدالرحمان رانا،ملک نواب شیر وسیر ،اور دیگر مقامی علماء اکرام سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔