فیصل آبدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے پر تشویش

عوام اور بزنس کمیونٹی پہلے ہی حکومت کے خلاف ہورہی ہے اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہرشعبہ پھر متاثر ہو گا اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت بڑھے پیمانے پر مہنگائی کا طوفان آئیگا ، حاجی محمد اصغر

پیر 1 جنوری 2018 15:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) فیصل آبدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغرنے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بزنس کمیونٹی پہلے ہی حکومت کے خلاف ہورہی ہے اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہرشعبہ پھر متاثر ہو گا اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت بڑھے پیمانے پر مہنگائی کا طافان آئے گااور مہنگائی غریب عوام زیادہ متاثر ہوگئی تاجر برادری مختلف ٹیکسز اورغریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔

آئے روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوس ناک اورقابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات عملاً عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ یک بیان میں انہوںنے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے، یہ صنعتوں کا اہم خام مال ہے جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار اور عالمی منڈی میں جگہ بنانے کے لیے تگ و دو کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت پر پٹرول بم گرانے کے بجائے حکومت غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اضافہ آگے منتقل کرنے کے بجائے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹیاں اور ٹیکسز کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے تھرمل جنریشن کی لاگت بھی بڑھ جائے گی جس سے صنعتی شعبے کو بہت نقصان ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :