سال 2017 پاکستان جوڈو کیلئے مایوس کن رہا

پیر 1 جنوری 2018 15:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) سال 2017 پاکستان جوڈو کے لئے مایوس کن رہا، مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا،امید ہے کہ سال 2018 میں پاکستان جوڈو کے لئے بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈوفیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور میڈیاڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایاکہ سال 2017 میں پاکستان نے ہنگری میں ہونے والی سینئر جوڈو چیمپین شپ، ہانگ کانگ میں ایشین سینئر ، نومبر میں یو اے ای گرینڈ سلام اور دسمبر میں جاپان گرینڈ سلام میں قومی کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی تاہم کوئی کھلاڑی ایونٹس میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے ۔

صرف یو اے ای گرینڈ سلام میں امتیاز نے کوآرٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے نیشنل سینئر جوڈو چیمپین شپ کا انعقاد بھی کیا تاہم سال 2018 میں زیادہ سے زیادہ قومی ایونٹس کا انعقاد کریں گے تاکہ ان میں بین الاقوامی سطح کے لئے کھلاڑیوںکو تیار کیا جاسکے۔۔

متعلقہ عنوان :