جوڈو کھلاڑی قیصر خان یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 1 جنوری 2018 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) جوڈو پلیئر قیصر خان یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈوفیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور میڈیاڈائریکٹر مسعود احمد خان نے یوتھ اولمپکس گیمز کے کوالیفائنگ رائونڈ جنوری سے جون 2018 تک ہوں گے جس میں پاکستان جوڈوفیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو بھیجنے کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھی بھجوایا ہے تا کہ انہیں دوسرے ممالک میں تربیت کے لئے بھیجا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ اولمپکس گیمزرواں سال اکتوبر میں ہوں گی ۔ امید ہے کہ قیصر خان اولمپکس گیمز کے لئے کوالیفائی کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :