تیونس حکومت کا بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے ایندھن کے نرخوں میں اضافے کا اعلان

پیر 1 جنوری 2018 15:36

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) تیونس کی حکومت نے مالیاتی بجٹ کے خسارے سے نمٹنے کے لیے ایندھن کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔حکومت کا یہ اقدام 6 ماہ کے عرصے میں دوسری دفعہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ایندھن کے نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر یکم جنوری 2018 سے ہوگا، منصوبے کے تحت پٹرول کے نرخ 2.85 اضافے کے ساتھ 1.8 دینار فی لیٹر ہوں گے۔

اس سے قبل یہ 1.7 دینار فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔لو سلفر ڈیزل کے نئے نرخ 0.05 دینار بڑھ کر 1.56 دینار فی لیٹر، ریگولر ڈیزل 1.28 دینار فی لیٹر جبکہ گیس کے نرخ 7.4 سے بڑھ کر 7.7 دینار فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ہوں گے۔اس سے قبل حکومت نے جولائی 2017 میں ایندھن کے نرخوں میں اضافہ کیا تھا جس کا مقصد بجٹ خسارے سے نمٹنا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :