حکومت کی ناقص پالیسیاں،رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ6ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

پیر 1 جنوری 2018 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) حکومت کی ناقص پالیسیاں اور قرضوں کے باعث رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ91فیصد بڑھ کر6ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ خسارہ3ارب37کروڑ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلی5ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ91فیصد تک بڑھ گیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بجٹ خسارہ3ارب37کروڑ ڈالر تھا جو کہ اب6ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بجٹ خسارہ1.2فیصد ہے تاہم جو حکومت کیلئے اتنی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں20.4فیصد اضافہ تاحال رپورٹ کیا گیا ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقومات میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نہایت حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پچھلی5ماہ میں برآمدات میں مسلسل12فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ درآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا ہی۔

متعلقہ عنوان :