جاپانی وزیر خارجہ پرسوں 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

پیر 1 جنوری 2018 15:36

جاپانی وزیر خارجہ پرسوں 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) جاپانی وزیر خارجہ تاڑو کونو پرسوں بدھ کے روز دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کریں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہجاپان ترقی میں پاکستان کا بڑا ساتھی ہے اور پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ تاڑو کونو کل دو روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں اس دورے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان ہم منصب خواجہ آصف سے دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ 1952 سے قائم سیاسی ‘ معاشی اور تجارتی تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ اعلی سطح پر دوطرفہ دورے اس کی واضح مثال ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ تا۔ ۔

متعلقہ عنوان :