Live Updates

شریف خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی،

اقامے کے پیچھے منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے، پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکائونٹس اور کمپنیوں میں منتقل ہوا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹ

پیر 1 جنوری 2018 15:31

شریف  خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی، اقامے کے پیچھے منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے، پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکائونٹس اور کمپنیوں میں منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اقامے کے پیچھے منی لانڈرنگ کی پوری ٹریل موجود ہے، نواز شریف اور خاندان نے لوٹی دولت کی کس طرح منی لانڈرنگ کی، کیپیٹل ایف زیڈ ای کے ذریعے پیسہ یو کے اور سعودی عرب بھیجا گیا، پیسہ شریف خاندان کے ذاتی اکائونٹس اور کمپنیوں میں منتقل ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات