وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

حادثے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 14:59

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حکم جاری کیا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ لاہور کے علاقہ گھوڑا چوک کے قریب نیو ائیر نائٹ پر کار سواروں نے ناکے پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ گاڑی معروف سیاسی شخصیت میاں منیر کے بیٹے کی ملکیت نکلی۔پولیس نے گاڑی کے مالک کے ملازم سعید پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جس کے بعد اب جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مستنصر کے ورثا پر مقدمہ واپس لینے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔