نیشنل بنک 64ویں قومی ہاکی چمپئن بن گیا

جیت پر نیشنل بنک کے صدر سعید احمد ،ارتضیٰ کاظمی اویس اسد خان اور دیگر کی مبارکباد

پیر 1 جنوری 2018 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) نیشنل بنک 64ویں قومی ہاکی چمپئن جیت کر قومی چمپئن بن گیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک ہاکی ٹیم کی اس عظیم کامیابی پر نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد ،ڈویژنل ہیڈ ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی ،شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،نیشنل بنک کے اسپورٹس آفیشلز غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان اور دیگر نے مبارکباد پیش کیا ہے ،NBPکے صدر سعید احمد خان نے کہاکہ نیشنل بنک ملک کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنا نے کے لئے کاوشیں بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم کی قومی چمپئن بننے پر شعبہ اسپورٹس کے تمام اراکین اور ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کامیابی کا یہ سفر نیشنل بنک کی جانب سے جاری رکھا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :