سرگودھا‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے

پیر 1 جنوری 2018 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر نامعلوم ٹرک نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے باعث رکشہ سوار نوجوان شہزاد زخمی اور اس کا ساتھی رکشہ ڈرائیور آصف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فیصل آباد روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا اسی طرح سرگودھا فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر ایک موٹر سائیکل سوار عمران جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔

قبل ازیں جوہر آباد گروٹ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 20 سالہ موٹرسائیکل سوار ساجد جان بحق ہو گیا۔ان حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تینوں حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے مقامی پولیس مصروف تفتش ہے۔

متعلقہ عنوان :