ہنر مند خواتین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے،

ہماری دستکاری کے مقابل میں دنیا میں کوئی نہیں ہے،سلمان عبداللہ مراد پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں آگے تک رسائی کے لئے بہترین پالیسی ترتیب دی ہیں، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

پیر 1 جنوری 2018 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہاہے کہ ہنر مند خواتین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، ہماری دستکاری کے مقابل میں دنیا میں کوئی نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں آگے تک رسائی کے لئے بہترین پالیسی ترتیب دی ہیں انشا ء اللہ سال نو میں بھی ہم ان کو ہر سہویات سے مستفید کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن کونسل آغا طارق پٹھان اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبد القیوم بلوچ کے ہمراہ گلشن حدید میں خواتین مرکز کے دورے کے موقع پر کیا۔چیئرمین ضلع کونسل نے کہاکہ بلاول بھٹو زرادری اورآصف علی زرادری کے ویژن میں خواتین کو خصوصی اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت سندھ ہی ان کی فلاح وبہبود کے لئے سب سے زیادہ بہترین پروجیکٹ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم بھی ضلع کونسل میں غیر فعال خواتین سینٹرز کو دوبارہ فعال کررہے ہیں جس سے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے یہی محترمہ شہید رانی کا مشن تھا مہنگائی کے اس دور میں اگر تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جائے تو آپ اپنے خاندان کو مالی سہارا فراہم کرسکتے ہیں اس سوچ کو لے کر ہم ہر یونین کونسل میں مرحلہ وار سینٹرز فعال کررہے ہیں ہمیںاپنے ارادوں پر مکمل بھروسہ ہے ہم اہلیان کو دور حاضر کی تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر کے دیکھائیں گے جس کے لئے عمل پیرا ہیں

متعلقہ عنوان :