رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 91فیصد بڑھ گیا

پیر 1 جنوری 2018 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 91فی صد بڑھ کر 6ارب 40کروڑ ڈالر رہا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ3ارب 37کروڑ ڈالر تھاجبکہ پانچ ماہ کے دوران ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس وصولیوں میں 20اعشاریہ4فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلی5 ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 1اعشاریہ2فی صد رہا، پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں 12فیصداور درآمدت میں 23فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقومات میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مہنگائی کی شرح 3اعشاریہ6 فیصد رہی،بڑی صنعتوں میں 9اعشاریہ6فیصد جبکہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 53فیصد اضافہ ہوا۔پانچ ماہ میں زرعی شعبے کو 294ارب30کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے، زرعی شعبے کو جاری قرضوں میں 43فیصد اضافہ ہوا۔