رائے ونڈپولیس تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ منشیات فروش کیخلاف درج

پیر 1 جنوری 2018 15:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) رائے ونڈپولیس میں سال کا پہلا مقدمہ منشیات فروش کے خلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے بابلیانہ اوتاڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سلطان محمودعرف امین سے سوا کلو چرس برآمد کرکے سال نو کا پہلا مقدمہ درج کرلیا ہے ادھر ایس ایچ او رانا ارحم نے ’’این این آئی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کو کرائم فری سٹی بنا کر دم لونگا انہوں نے مزید کہا کہ میر ی تعیناتی کے بعد رائے ونڈ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے منشیات فروشوں کیلئے زمین تنگ کردی ہے پولیس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام پولیس کی معاونت کرئے توجرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :