کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

فائرنگ کے واقعات کلری ، لانڈھی ، کورنگی ، سائٹ ایریا ، ناظم آباد، سرسید ٹائون اور گارڈن میں پیش آئے، پولیس

پیر 1 جنوری 2018 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) نئے سال کی آمد پر شہر قائد گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ سال کی پہلی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔نئے سال کی آمد کا استقبال کراچی کے شہریوں نے ہوائی فائرنگ سے کیا، جس کے باعث 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات کلری ، لانڈھی ، کورنگی ، سائٹ ایریا ، ناظم آباد، سرسید ٹائون ، گارڈن ، بغدادی اور ڈیفنس میں پیش آئے۔

ہوائی فائرنگ سے محمود آباد اور ڈیفنس میں دو افراد، ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی میں دو خواتین، لیاری اور گارڈن میں دو افراد زخمی ہوئے۔شہر کے مختلف اسپتالوں میں دو درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ سے 40سالہ شاہجہاں زوجہ کلیم سمیت ، دس سالہ انمول، 19سالہ معصومہ،27 سالہ عابدہ اور ریما نامی خاتون بھی اندھی گولی کا نشانہ بنی۔

پولیس کے مطابق عباسی اسپتال میں 5 ، جناح اسپتال میں 8 جبکہ سول اسپتال میں 6 زخمیوں کو لایا گیا۔ ادھرفائیو اسٹار چورنگی پر منچلوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی رقص اور جشن کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا، پولیس راستہ کھولنے کا اعلان کر تی رہی نہ ماننے پر لاٹھی چارج کر کے انہیں منتشر کیا گیا۔دوسری جانب سی ویو پر نوجوان نیو ایئر نائٹ منانیوالوں من چلوں پرپولیس نے لاٹھی چارج کیا۔سال 2018 کی پہلی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔ عزیز آباد تھانے میں ملزم خالد کے خلاف درج ہوا جو آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :