تیل کی قیمتیں فوری آدھی کردی جائیں ورنہ احتجاج ہو گا،بلاول بھٹوزرداری

پیر 1 جنوری 2018 15:15

تیل کی قیمتیں فوری آدھی کردی جائیں ورنہ احتجاج ہو گا،بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے تیل کی قیمتیں فوری آدھی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں فوری آدھی کردی جائیں ورنہ احتجاج ہوگا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمدپرعوام پرمہنگائی کا بم گرایاگیا، ن لیگ کھلم کھلا عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ حکمران معصوم پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کے معاشی حملے کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اس کے ذمہ دار شریف برادران ہیں۔

متعلقہ عنوان :