زرعی سائنس دانوں کی کاوشوں سے ہر سال فصلوں کی نئی اقسام متعارف کرائی جا رہی ہیں،محکمہ زراعت
پیر 1 جنوری 2018 15:14
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ سال 2000سے 2014کے دوران کماد کی 11اقسام منظور کی گئیں ہیں اور اس وقت صوبہ پنجاب میں 90فیصد رقبہ پر یہی اقسام کاشت کی جا رہی ہیں۔ان تحقیقاتی کاوشوں کے نتیجہ میں سال 2000کے مقابلہ میں کماد کی پیداوار میں مجموعی طور پر 75فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ فی ایکڑ پیداوار 370من سے 626من تک پہنچ چکی ہے ،انہوںنے کہا کہ اہم سبزیوں ، پھلوں اور دالوں کی بھی کئی اقسام گذشتہ چند سالوں میں متعارف کرائی گئیں ہیں اور اب بھی مختلف تحقیقاتی شعبوں میں اہم فصلوں کی کئی اقسام منظوری کے مراحل میں ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سال 2014میں اہم فصلوں خاص طور پر گندم ، کپاس اور چاول کی پیداوار میں نمایا ں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں 9لاکھ 54ہزار 706ٹیوب ویلز کام کر رہے ہیں جن میں سے 9لاکھ 53ہزار270نجی شعبہ اور 1ہزار436سرکاری شعبہ میں ہیں۔محکمہ زراعت کا شعبہ فیلڈ ٹیوب ویلز لگانے کی غرض سے بورنگ کے لیے رعائتی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اوسطاًًسالانہ 3ہزار ٹیوب ویلز بور کیے جا رہے ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اضافہ کاشتکاروں کی محنت ، زرعی سائنس دانوں کے ٹیکنالوجی پیکج اور حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.