محکمہ زراعت کا اعلی معیارکے پودوں پر تحقیق کاآغاز

پیر 1 جنوری 2018 15:14

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) محکمہ زراعت نے اعلی معیارکے اہم ترین پودوں پر تحقیق کاآغاز کردیا ہے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے پنجاب کی آب و ہوا میںاعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں پر تحقیق اور تعارف کے ایک منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ کی کل مالیت 3کروڑ 46لاکھ روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کیلئے 46لاکھ 57ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس منصوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے۔ یہ منصوبہ چکوال کیلئے ہے، اس منصوبہ کا مقصد خط پوٹھوار کیلئے اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں کی جدید اقسام کا انتخاب ہے،اس منصوبے سے اعلیٰ قدر کی 9پھلدار فصلوں (پستہ، انجیر، چیکو، نیکٹرین، بیریز، انگور وغیرہ) کے 919پودوں کی درآمد اور ان پر تحقیق کا آغازہوگیا ہے۔