دھان و کپاس کے بعد گندم کاشت نہ کرسکنے والے کاشتکاروں کو سورج مکھی کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 1 جنوری 2018 15:09

فیصل آباد۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جن کھیتوں میں دھان اور کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں ہوسکی وہاں کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ بہاولپور ، رحیم یار خان ،ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت کا موزوں وقت یکم جنوری سے 31 جنوری تک ، مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، لودھراں ، راجن پور میں 10 جنوری سے 10 فروری تک ،میانوالی ، سرگودھا ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ ، خوشاب اور فیصل آباد کے اضلاع میں موزوں وقت کاشت 15 جنوری سی15 فروری تک ہے ۔

انہوںنے کو بتایا کہ لاہور ،قصور، اٹک، راولپنڈی ، گجرات ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکا ر یکم فروری سی28 فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایاکہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی پلانٹر کے ذریعے کاشت کے لیے شرح بیج دوتا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ تک رکھنی چاہیے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ا ور ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے سے 30 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔