ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد خان نے سا ل 2017 کی رپورٹ جاری کر دی

پیر 1 جنوری 2018 15:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)سا ل 2017 میں ریسکیو1122 پشاور کو 1001525 کالز موصول ہوئیں ۔ جس میں سے 18238 کالیں ایمرجنسی کی 302400 انفارمیشن ،فیک کالز48671 ، جب کہ 650454 متفرق کالیں تھی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے 4220 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 692 فائر کیس ،391 وائلینس کیس ،208 ڈروننگ (ڈوبنی) کے کیس ،12675 میڈیکل کیس،19 عمارت گرنے جبکہ بم دھماکوں بارودی مواد (جن میں سلینڈر بلاسٹ کُکر بلاسٹ وغیرہ شامل ہیں)کہ 33 کیسز پر ریسپانس کیا ۔

ریسکیو1122 نے 15980 مریضوں کو ریسکیوکیا۔ 3297 کو ابتدائی طبی امداد ،12424 کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ 6.08 منٹ ریسپانس ٹائم اوسط رہا اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے عوامی مفاد کو مد نظر کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ، ورسک روڈ اور امن چوک میں ریسکیو 1122 کے کی پوائنٹ قائم کئے ۔