کرکٹ آسٹریلیا کا ٹی ٹونٹی ٹیم کی کوچنگ کیلئے رکی پونٹنگ سے رابطہ

پیر 1 جنوری 2018 14:25

کرکٹ آسٹریلیا کا ٹی ٹونٹی ٹیم کی کوچنگ کیلئے رکی پونٹنگ سے رابطہ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء) سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کو قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 2020ءمیں اپنی سرزمین پر ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کینگروز کی کوچنگ سنبھالنے کیلئے رکی پونٹنگ کی کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

43سالہ رکی پونٹنگ نے بطور کوچ 2015ءمیں ممبئی انڈینز کو انڈین پریمیئر لیگ جتوائی تھی اور وہ آئندہ سال آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولز کے ہیڈ کوچ بھی مقرر کئے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :