ملازم کو اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے پر کفیل 3سال قید کا مستحق ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 14:17

ملازم کو اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے پر کفیل 3سال قید کا ..
کویت سٹی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق کویت حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کارکن درآمد کرنے کے بعد اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے والے کفیل کو 3 سال قید اور 2 ہزار دینار سے 10ہزار دینار جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ افرادی قوت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے غیر ملکی ملازمین کو ویزے جاری کرنا، انہیں ملک میں آنے اور اقامے جاری کرنے بعد انہیں پیشے کے مطابق کام نہ دینا لیبر قوانین کے مطابق جرم ہے جس پر سخت سزا دی جائے گی۔ اسی طرح کمپنی یا محکمہ افرادی قوت کے اہلکاروں کو ذمہ داری ادا کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنا یا انہیں اپنی ذمہ داری انجام دینے سے روکنا جرم ہے ۔ ایسا کرنے والوں پر500 دینار سے ایک ہزار دینار تک جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :